ضلع سکندر آباد میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

ایف سی کی جانب سے بھرپور جوابی وار نے حملہ ناکام بنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 20:40

ضلع سکندر آباد میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ
سکندر آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) بلوچستان کے ضلع سکندر آباد میں دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم ایف سی کی جانب سے بھرپور جوابی وار نے حملہ ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ تشویشناک واقعہ بلوچستان کے ضلع سکندرآباد میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا ہے جس کے باعث وہ چیک پوسٹ میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔حملے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں