کوئٹہ میںبرقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میںآج بجلی بندرہے گی ،کیسکو

پیر 21 جنوری 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 22جنوری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے کاسی 1فیڈرسے صبح8بجے تا11بجے۔

(جاری ہے)

سریاب گرڈکے جان محمدفیڈر12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز صحبت پور گرڈسے صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح 23جنوری کومری آبادگرڈکے طوغی روڈفیڈرسے صبح8بجے تا 11بجے نیز کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈفیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی ۔ علاوہ ازیں 23اور24جنوری کو( روزانہ)گوادر انڈسٹریل اور گوادر گرڈسٹیشنوںسے صبح8بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں