فرنٹیئرکوربلوچستان لورالائی سکاؤٹس کے زیراہتمام کے دورافتادہ علاقے ژرکاریز میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد

پیر 21 جنوری 2019 23:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) فرنٹیئرکوربلوچستان لورالائی سکاؤٹس کے زیراہتمام کے دورافتادہ علاقے ژرکاریز میں میڈیکل کیمپ کاانعقاد ۔

(جاری ہے)

ترجمان فرنیٹئرکوربلوچستان کے مطابق پیرکوفرنیٹئرکوربلوچستان کے لورالائی سکاؤٹس کے زیراہتمام لورالائی کے دورافتادہ علاقے ژرکاریز میں میڈیکل کیمپ کاقیام عمل میں لایاگیامیڈیکل کیمپ میں 1799 مریضوں کامعائنہ اورمفت ادویات تقسیم کی گئیں میڈیکل کیمپ میں میں نادارخاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیاگیا۔

انسپکٹر جنرل فرنیٹئرکوربلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دورداز اورپسماندہ علاقوں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقدکئے جارہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقوں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہولیات حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں