الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے حلقوں کی حلقہ بندیاں کرانے کیلئے ٹائملائنز جاری کردیئے،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان

منگل 22 جنوری 2019 15:09

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے حلقوں کی حلقہ بندیاں کرانے کیلئے ٹائملائنز جاری کردیئے،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے حلقوں کی حلقہ بندیاں کرانے کیلئے ٹائملائنز جاری کردیئے،حلقہ بندی کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن کیلئے 21 دن جو 10 سے 30 جنوری تک ہے۔ حلقوں/وارڈز کی بنیادی(پریلیمنری) لسٹوں کی تیاری کیلئے 15 دن دیئے گئے ہیں جو 31 جنوری سے 14 فروری تک ہے۔

(جاری ہے)

15 فروری کو حلقوں کی حلقہ بندیوں کی بنیادی (پریلیمینری) لسٹیں جاری کی جائیں گی۔ متعلقہ حلقے کا ووٹر حلقہ بندیوں پر 15 دن کے اندر اعتراضات جمع کروا سکے گا جو 16 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گا۔ اعتراضات پر فیصلوں کا سلسلہ 30 دن تک جاری رہے گا جو 16 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہے گا۔ حلقہ بندی اتھارٹی کے فیصلوں کو متعلقہ حلقہ بندی کمیٹیوں تک پہنچانے کیلئے 7 دن کا وقت ہوگا جوکہ 18 مارچ سے 24 مارچ تک ہوگا اور لوکل گورنمنٹ کی حلقوں/ وارڈز کی حتمی لسٹ 30 مارچ کو آویزاں کردیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں