دنیا تیزی سے کرو ٹیں بدل رہی ہے ،نمٹنے کیلئے ہمیں خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا ،گورنر بلوچستان

منگل 22 جنوری 2019 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ دنیا بڑی تیزی سے کرو ٹیں بدل رہی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق و تخلیق سے منور کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ علم و تعلیم کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لہٰذا ضروری ہے کہ ہم دنیا بھر کے علوم و فنون کو سماجی بھلائی کیلئے استعمال میںلائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں فرینکلن کوئے ایجو کیشن پاکستان کے کلائنٹ پارٹنر ( Client Partner)عبدالمتین اخوندزادہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں جمہوری رویوں ، برد باری اور انسانی حرمت و عظمت کو فروغ دیں ۔

(جاری ہے)

جمہوری اقدار انسان میں اختلاف رائے اور دوسروں کے عقائد کا احترام سکھاتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی بد قسمتی ہے کہ ہماری جاندار اقدار اور قومی روایات کی مضبوط بنیادیں موجو د تھیں جس سے ہماری معاشرتی زندگی خوشگوار انداز میں بتدریج آگے بڑھ رہی تھی لیکن آج وہ تمام مثبت اور تعمیری سر گرمیوں میں کمی آئی ہے ۔ ہمیں جو چیلنجز در پیش ہیں ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی جس کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے میں غالب اکثریت قابل نوجوانوں کو ان صحت مند سر گرمیوں سے منسلک کیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں