کئی سالوں سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہونے کے باعث اثرات مال مویشیوں اور زراعت پر پڑ رہے ہیں،مشیر لائیوسٹاک بلوچستان

منگل 22 جنوری 2019 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی مشیر برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کئی سالوں سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہے جس کے براہ راست اثرات مال مویشیوں اور زراعت پر پڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بادینزئی میں بی آر ایس پی( BRSP) ژوب میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ژوب ایک پسماندہ اور طویل خشک سالی سے متاثرہ ضلع ہے اگر فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی(BRSP) غربت ،بھوک اور بیروزگاری کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے انھوں نے ان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ بی آر ایس پی (BRSP) کے شروع کئے گئے قومی خوشحالی سروے غربت کو کم کرنے میں ایک مثبت کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ژوب میں لوگوں کی اکثریت شعبہ مالداری اور شعبہ زراعت سے وابستہ ہے جوحالیہ خشک سالی سے سخت متاثر ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس سروے کے دوران ٹیموں کو صحیح معلومات فراہم کرے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حقدار کو ان کا حق مل جائے صوبائی مشیر نے کہا ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے زیرزمین پانی کی سطح نیچے گر رہی ہے زیرزمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لئے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے تاکہ زیرزمین پانی کی سطح اوپر آجائے اس حوالے سے صوبائی حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈیم بنائے جائیں تاکہ خشک سالی سے نمٹاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں