جگور سے کراچی جانیوالے مسافر وں کیساتھ پیش آنیوالا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 22 جنوری 2019 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے بیلہ کے مقام پر ہونے والے المناک سانحہ پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور سے کراچی جانیوالے مسافر وں کیساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش اور دل ہلادینے والا ہے جس میں 27قیمتی جانیں ضیائع ہوئیں جو کسی سانحہ سے کم نہیں اور اس واقعہ میں جھلس کر معذور ہونے والے افراد زندگی بھر کیلئے معذور ہوگئے جو ایک المیہ ہے بظاہر یہ ایک المناک واقعہ حادثاتی ہے تاہم پیٹرول سے بھرے ٹینکر اور خصوصاً مسافر کو چز میں اندر چھت کے اوپر پیٹرول کے بھرے گیلن رکھے جاتے ہیں جو خطرناک صورتحال کا باعث بنتے ہیں اور مین شاہروں پر ہمیشہ اسی طرح کے دلخراش واقعات کا سبب بنتے ہیں جس کیلئے کوئی محفوظ حکمت عملی وضع کی جانی چائیے تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوس ناک سانحات سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) غم کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کے ساتھ ہے بی این پی (عوامی) نے ہمیشہ عوام کے درد و غم اور مسائل کو قریب سے محسوس کیا ہے اور ان کا ساتھ دیا ہے حالیہ واقعہ کے بعد امدادی سر گرمیوں جنازوں کی آبائی علاقے تک پہنچا نے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین و زخمیوں کیلئے امداد کے اعلانات بھی کیئے بی این پی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے بی این پی (عوامی) دکھ کی اس گھڑی میں پنجگور عوام اور جاں بحق ہونے والوں کی لواحقین کیساتھ ہیں اور انکی دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں