بورڈ کے تمام شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن

منگل 22 جنوری 2019 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ ھذا کے تمام شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا واحد بورڈ طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تمام برانچز فعال کردار ادا کر رہی ہیں کسی بھی طالبعلم یا دالدین کو شکایت ہو تو براہ راست ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ہم اس کا ازالہ کریں گے ، امتحانات میں نقل کی مکمل روک تھام اور صوبے بھر میں یکساں امتحان لینے کیلئے مختلف آپشنز پر کام کیا جا رہا ہے بورڈ کے تمام ملازمین دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں میں چھٹی کے دن بھی طلبا ء کے ضروری کام نمٹانے کیلئے متعلقہ برانچز حاضر ہوتے ہیں تا کہ کسی طالبعلم کا کوئی کام ہماری وجہ سے خراب نہ ہو ، امتحانات قریب ہیں امتحانی برانچز ہفتے کے دن بھی کام میں مصروف ہیں مزید بہتری لانے کیلئے اور آسامیاں پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں