عوام محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیںاور پو لیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم

بدھ 23 جنوری 2019 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ضلعی ہسپتال گوادر میں پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر محکمہ صحت کے ضلعی افسر ڈاکٹر آصف شاہوانی و ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالطیف دشتی،اے ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر شیر دل بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نوروز بلوچ سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،اور بتایا گیا ہے کہ یہ مہم مورخہ 21جنوری سے بروز سوموار(پیر) سے شروع ہو کر مورخہ 24 جنوری بروز جمعرات تک جار ی رہے گی،جس میں 37076 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے، اس مہم کے دوران 5 سال سے کم عٴْمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں، پولیو مہم میں محکمہ صحت کی142 ٹیمیں حصہ لیں گی،ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی،اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔اور پو لیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں