مشیر برائے مذہبی و اقلیتی امور دنیش کمار پالیانی کا سانحہ بیلہ کے متاثرین کی عیادت

بدھ 23 جنوری 2019 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پرمشیر برائے مذہبی و اقلیتی امور دنیش کمار پالیانی نے برنس وارڈ سول ہسپتال کراچی میں سانحہ بیلہ کے متاثرین کی عیادت کی اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور زخمیوں کو ہر ممکن علاج کی سہولیات فراہم کریں گے بلوچستان حکومت سانحہ میں جاں بحق اور زخمیوں کے ساتھ مالی تعاون بھی کریں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں