وزیراعلیٰ بلوچستان کی محمد ایوب ترین کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بلامقابلہ صدر اورعبدالرشید بلوچ کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 23 جنوری 2019 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محمد ایوب ترین کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بلامقابلہ صدر اورعبدالرشید بلوچ کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے وزیراعلی نے اپنے ایک تہنیتی بیان میں بی یو جے کے دیگر نو منتخب عہدیداروں کو بھی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامل صحافیوں نے اپنے نمائندوں کو بلامقابلہ منتخب کر کے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہایت خوش آئیند اور صحافی برادری کی جمہوری سوچ کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب کابینہ عامل صحافیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ صحافتی اقدار کی مضبوطی اور سر بلندی کے لیے بھی کام کریگی جس میں صوبائی حکومت کا مکمل تعاون بھی شامل ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور زرائع ابلاغ کے ساتھ قائم خوشگوار کو بہت اہمیت دیتی ہے صوبے میں آزاد اورمستحکم صحافت کے فروغ کے لیے بی یو جے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں