وزیراعلیٰ بلوچستان کا مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 22 فروری 2019 22:03

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کراچی میں ہوٹل کا مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم لواحقین کے غم میں شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوگوار خاندان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ نے پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند کو جو کہ کراچی میں موجود ہیں لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی ہے کہ کراچی پولیس واقعہ کی جلد تحقیقا ت کرکے محرکات کا تعین کرے گی، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں