وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوٹھ غلام رسول لہڑی میں کمسن بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس

جمعہ 22 فروری 2019 22:03

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوٹھ غلام رسول لہڑی میں کمسن بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس
ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوٹھ غلام رسول لہڑی میں کمسن بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کرائمز برانچ کو واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں قتل کے واقعہ پر دکھ پہنچا ہے، سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعہ میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر واقعہ کی تحقیقات کے لئے جی آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں