بلو چستان میں حالات تبدیل ،سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے ،جنرل عاصم سلیم باجو

معاشی ترقی اور امن کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا، اب تک ہم سرحد پر 370 کلومیٹر باڑ لگاچکے ہیں،اگلے ماہ پر سرحد پر مزید باڑ لگانے کا کام ہوگا،لاہور اور اسلام آباد کے بعد جلد کوئٹہ ،گوادر اور حب کو سیف سٹی بنائیں گے، بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بہت سے موقع ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ کا سیمینار سے خطاب

پیر 18 مارچ 2019 20:31

بلو چستان میں حالات تبدیل ،سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے ،جنرل عاصم سلیم باجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں حالات تبدیل ہورہے ہیںصوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے جو معاشی ترقی اور امن کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا اب تک ہم سرحد پر 370 کلومیٹر باڑ لگاچکے ہیںاگلے ماہ پر سرحد پر مزید باڑ لگانے کا کام ہوگالاہور اور اسلام آباد کے بعد جلد کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا کوئٹہ کے بعد گوادر اور حب کو سیف سٹی بنائیں گے بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بہت سے موقع ہیںان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر ،صوبائی وزیراطلاعات میرظہور احمدبلیدی اور صدر چینی کمپنی ہوپنگ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ نے کہا کہ بلوچستان کو پی ایس ایل کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں اور پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک میں آئندہ پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ہوگی یہ ہمارے لئے بہت خوشی کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بہت سے موقع ہیںبلوچستان کو گزشتہ 10 سال سے دہشتگردی کا سامنا رہابلوچستان میں امن قائم ہوچکا اب ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیںانفرااسٹرکچر پالیسی اور شفافیت کے فقدان کا سامنا رہا اس طرح کی نشستیں ہمیں سرمایہ کاری کی جانب لیجاسکتی ہیں بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں مائننگ کمپنیاں آئیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا لوکل مائنز اونرز ہمارے پاس آئیں انکی بھی سیکورٹی کے مسائل حل کریں گے پاک افغان بارڈر پر روزانہ 2.5کی رفتار سے بارڈ تعمیر کی جارہی ہے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ کیا تعمیر کا آغاز کر رہے ہیں لاہور اسلام آباد کے بعد کوئٹہ محفوظ شہر بننے جارہا ہے بہتر سیکورٹی اور جدید مائننگ سے اس شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات تبدیل ہورہے ہیںصوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہیجو معاشی ترقی اور امن کی بحالی میں معاون ثابت ہوگااب تک ہم سرحد پر 370 کلومیٹر باڑ لگاچکے ہیںاگلے ماہ پر سرحد پر مزید باڑ لگانے کا کام ہوگا لاہور اور اسلام آباد کے بعد جلد کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا کوئٹہ کے بعد گوادر اور حب کو سیف سٹی بنائیں گے بلوچستان کے قدرتی وسائل سے اب تک فائدہ نہیں اٹھایا گیامعدنی شعبے میں بہت مواقع ہیں اس سے فائدہ اٹھانا ہوگاصوبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ درست سمیت میں چلا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے بلوچستان معاشی ترقی کا حب ہے اس سے فائدہ اٹھانا آپ کا کام ہے بلوچستان کو پی ایس ایل کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوںبلوچستان کو گزشتہ 10 سال سے دہشتگردی کا سامنا رہا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں