بلوچستان کا طویل ساحل سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں کا حامل ہے، جام کمال خان

ساحلی پٹی ماہی پر گیری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 19 مارچ 2019 23:27

بلوچستان کا طویل ساحل سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں کا حامل ہے، جام کمال خان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا طویل ساحل سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں کا حامل ہے، ساحلی پٹی ماہی پر گیری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب پاک سالٹ ریفائنری کے چیف ایگزیکٹیو اسماعیل ستار سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز یہاںان سے ملاقات کی، سیکریٹری معدنیات، سیکریٹری توانائی اور سیکریٹری صنعت بھی اس موقع پر موجود تھے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے بلوچستان کے ساحلی علاقے کلمت میں نمک کی تیاری کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو مجوزہ منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ساحلی علاقوں میں نمک تیار کرنے کے منصوبوں میں سمندری حیات کا تحفظ اور سیاحت کا فروغ بھی منسلک ہے جبکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں اور مقامی معیشت کو استحکام ملتا ہے، ابتدائی تخمینہ کے مطابق منصوبے سے سالانہ 24میٹرک ٹن نمک حاصل ہوگا جو کھانے کے علاوہ مختلف صنعتوں میں استعمال ہوسکے گا، انہوں نے حکومت بلوچستان کو منصوبے میں شراکت داری کی پیشکش بھی کی، وزیراعلیٰ نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو منصوبے کے تمام پہلوؤں بالخصوص پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں