حکومت بلوچستان معدنی ترقی کیلئے نئی پالیسی متعارف کرانے جارہی ہے ، جام کمال خان

پالیسی کا مقصد صوبے کے مفادات کے مطابق معدنی وسائل کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا حصول ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 19 مارچ 2019 23:27

حکومت بلوچستان معدنی ترقی کیلئے نئی پالیسی متعارف کرانے جارہی ہے ، جام کمال خان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان معدنی ترقی کے لئے نئی پالیسی متعارف کرانے جارہی ہے جس کا مقصد صوبے کے مفادات کے مطابق معدنی وسائل کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا حصول ہے ، حکومت بلوچستان معدنی شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گی، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چینی کمپنی ایم سی سی کے صدر مسٹر ہی ژو پنگ He Xuping) (Mr. سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم سی سی گروپ کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر ماوائی کنگ (Mr.

(جاری ہے)

Ma Weiqing) اور کمپنی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سیکریٹری بھی اس موقع پر موجود تھے، سیندک اور دودھر منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنی ایم سی سی کے حکام نے وزیراعلیٰ کو ان منصوبوں کی پیشرفت سمیت بعض مسائل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ سیندک منصوبے کو مزید وسعت دینے کے علاوہ دودھر منصوبے کی پیشرفت کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ کمپنی سی ایس آر کے تحت مقامی معیشت کی بہتری اور سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے اور مقامی افراد کو روزگار بھی فراہم کیا جارہا ہے،چینی حکام نے معدنی شعبہ کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اور صوبائی حکومت کی جانب سے سنجیدہ بنیادوں پر اٹھائے گئے اقدامات کو خوش آئند اور منرل کانفرنس کے انعقاد کو اہم پیشرفت قراردیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیندک اور دودھر منصوبوں کے لئے چینی کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں حکومت بلوچستان اور ایم سی سی کو مزید معدنی منصوبوں میں کام کرنا چاہئے تھا جس کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو پہنچتا تاہم اب صوبائی حکومت ایم سی سی سمیت دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے منصوبے شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں