جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے زیر صدارت فیکلٹی آف سائنس کے ڈین اور شعبہ جات کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

بدھ 20 مارچ 2019 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے زیر صدارت فیکلٹی آف سائنس کے ڈین اور شعبہ جات کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز اور تمام شعبہ جات کے سربرہاں سمیت سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے تعلیمی سرگرمیوں ، داخلوں، کلاسز کا آغاز، شعبہ جات کی کارکردگی ، مستقبل کے پروگرامز سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیااور مختلف رائے پیش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ جامعہ میں تمام داخلے بروقت اور کلاسز اپنے شیڈول کے تحت شروع ہوچکے ہیں۔ رواں برس بڑی تعداد میں امیدواروں نے داخلوں کے لئے خوائش کا اظہار کیا تھا اور تمام داخلے میرٹ کے تحت کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جامعہ نے تیزی اور کامیابی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کئے ہیں۔

یہ سب اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کا ثمر ہے۔ آج معاشرے کا جامعہ کے اوپر مکمل اعتماد ہے۔ جس نے اپنے عمل اور کردارسے ثابت کردیا کہ یہ صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے اور صوبے میں قائم یونیورسٹی سب کیمپسز بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت تمام معاملات بروء کار لائی جارہی ہے اور یونیورسٹی قانون اور طریقہ کار کے تحت تمام معاملات اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے سمیت طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں شعبہ جات کی بہتری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مختلف رائے پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں