زیارت ،سنجاوی میں نا معلوم دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،6لیویز اہلکار شہید

بدھ 20 مارچ 2019 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں نا معلوم دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ 6لیویز اہلکار شہید ،حملہ آور لیویز اہلکاروں کے اسلحے سمیت فرار ،سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی سے 8کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ لعل کٹائی لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6لیویز اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جن کی شناخت دفعدار مہتاب الدین ،سپاہی عبدالحکیم ،سپاہی فقیر محمد،سپاہی محمد عثمان،سپاہی عبدالشکور ،اور سپاہی داد محمد سے ہوئی ہے جبکہ حملہ آور لیویز اہلکاروں کا اسلحہ اپنے ہمراہ لیکر نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے ، ذرائع کے مطابق حملہ آور گاڑیو ں میں سوار تھے ، ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے واقعہ میں چھ اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ سنجاوی اور لورالائی کے سنگم پر واقعہ چیک پوسٹ پر پیش آیا یہ علاقہ ضلع زیارت اور لورالائی کی سرحد ہی لیویز اہلکاروں کی لاشوں کو سنجاوی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آسکی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں