کوئٹہ ،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق ایک زخمی

بدھ 20 مارچ 2019 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ضلع شیرانی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق ایک زخمی ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو ژوب ڈیر ہ اسماعیل خان شاہراہ پر خاورینہ کے مقام پر تیز رفتار مزدا مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں