ترجمان تحریک انصاف بلوچستان بابر یوسفزئی کی سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 20 مارچ 2019 18:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے صوبے کا امن خراب نہیں کیا جاسکتا پی ٹی آئی بلوچستان سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور شہدا کی ان لازوال قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں امن و سکون ہے انہوں نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے اس طرح کے واقعات ہماری سیکورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے دشمن شکست دیکھ کر اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کررہا ہے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ، ملک سے دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکیں گے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سیکورٹی ادارے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں