,کوئٹہ ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک امان اللہ کاکڑ سمیت ہزاروں کارکن جمعیت علماء اسلام نظریاتی سے مستعفی

w آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں سے مل کر کریںگے، پریس کانفرنس

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

2کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک امان اللہ کاکڑ سمیت ہزاروں کارکن جمعیت علماء اسلام نظریاتی سے مستعفی ہو گئے آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں سے مل کر کریںگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے خاندان خاص کر باپ داد ااور خاندان کے دیگر افراد کی یام پاکستان ،ملک و قوم اور صوبے کے عوام اور سیاسی جماعتوں کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور باپ داد انے اس ملک کے لئے جو خدمات پیش کیں وہ تاریخ کاحصہ ہیں اور ان کی خدمات پر ہمیں فخر ہے اور باپ دادا کی خدمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہم نے علاقے کے عوام کی بے حد اصرار پر عملی سیاسی زندگی کا آغاز 18اپریل 2007کو کیا سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کے پسماندہ غریب عوام کو اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی طرف راغب کرنا بھی ہمارے منشور کا حصہ تھا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے بھر پور کامیابی ہوئی اور2008کے جنرل الیکشن میں پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا اور حلقہ پی بی 20قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ ، پر بھاری ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے سیاسی خدمات میں خاص کر خانوزئی کو ضلع کا درجہ دلانے کیلئے منظم اور فعال تحریک چلائی اور ضلع کیلئے فائل ورک بھی مکمل کیا جس کو جام میرمحمد یوسف(مرحوم) نے فائنل بھی کیااور 2013میںنئی حکومت آنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا اور کان مہترزئی کیلئے بجلی کی132KVگریڈ اسٹیشن اور ڈیموں کی منظوری دلوائی گریڈ اسٹیشن میں بعض قوتین رکاوٹ پیدا کررہی تھیں اور کام شروع نہیں کیا جا رہا ہے جس کیخلاف ہم نے بلوچستان ہائی کورٹ میںکیس بھی دائر کیا ہے اس کے علاوہ این ایچ اے سے علاقے کے زمینداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کروائی مسلم باغ کیلئے سٹی فیڈز ٹو کی منظوری دلائی اور کان مہتر زئی میں لیویز تھانہ کی نئی بلڈنگ منظورکروائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں