سنجاوی میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،جمال شاہ کاکڑ

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سنجاوی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان حکومت امن وامان کی صورت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ٹرینوں اور لیویز چیک پوسٹ پر حملے صوبے کے مفاد میں نیک شگون نہیں ہے مسلم لیگ ن جعفر ایکسپریس اور سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت کرتی ہے اربوں روپے امن وامان پر خرچ ہونے کے باوجود بد امنی کے واقعات بڑھتے گئے اپنے جاری کردہ بیان میں جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سنجاوی میں جس طرح لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور اس میں بے گناہ اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اس واقعے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے موجودہ حکومت صرف بیانات تک محدود ہے اور امن و امان کی دن بدن بگڑتی جا رہی ہے ہم ان واقعات کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت کو امن وامان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے سنجاوی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان حکومت امن وامان کی صورت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ٹرینوں اور لیویز چیک پوسٹ پر حملے صوبے کے مفاد میں نیک شگون نہیں ہے مسلم لیگ ن جعفر ایکسپریس اور سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت کرتی ہے اربوں روپے امن وامان پر خرچ ہونے کے باوجود بد امنی کے واقعات بڑھتے گئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن ہر اس قوت کا ساتھ دے گی جو صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں