ٴکوئٹہ ، نیوزی لینڈ میں مسجد میں مسلمانوں پر حملہ کرنا بڑا وحشیانہ دہشتگردی ہے،مولانا عبدالحلیم

اس کی دہشتگردی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی نام نہاد اقوام متحدہ کی خاموشی دہشتگردی کی دوسری نام ہے، رہنماء جمعیت علماء اسلام(س)

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

ھ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی کونسل کے رکن شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحلیم ،مولانا محمد دین، مولانا سعدالدین ،ومولانا وزیر ملک نادر خان، حافظ در محمد ،حافظ شاہ ولی ،طالب محمد خان ، محمد اشرف ہاشمی نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں مسلمانوں پر حملہ کرنا بڑا وحشیانہ دہشتگردی ہے اس کی دہشتگردی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی نام نہاد اقوام متحدہ کی خاموشی دہشتگردی کی دوسری نام ہے اسلام ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے صد افسوس ہے کہ ہمارے ملک کی میڈیا بھی مسلمانوں کے ساتھ ظلم دہشتگردی ہو اسکے خلاف جو بیانات دیتے ہیں اس کوچھپا دیا انہوںنے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست اللہ کا معجزہ ہے کفری دنیا مل کر بھی مجاہدین اسلام کو شکست نہ دے سکی حکومت اور جماعتیں صوبے کے حالات خراب کرنیوالوں کے خلاف ڈٹ جائیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی آزادی پر قدغن برداشت نہیں کرینگے نیوزی لینڈ میںمسجد پر فائرنگ بد ترین دہشتگردی ہے دہشتگردع کو اسلامی ملک کے حوالے کر کے شرعی عدالت میںمقدمہ چلایا جائے بھارت اور امریکہ کے دبائو پر کالعدم تنظیموں کی آڑ میں علماء اور طلباء کی گرفتاریاں اور چھاپوں کا سلسلہ بند کردیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ذلت کا بنیادی سبب قرآن و سنت سے دوری ہے مسلمانوں نے اللہ اور اس کے رسول کے طریقہ چھوڑ کر یہود ونصاریٰ کے طریقے اپنائے ہیں اسی وجہ سے مختلف قسم کے عذاب مسلط ہیں جب تک مسلمان قرآن و سنت پر عمل نہ کریں اس وقت تک مسلمان عذاب سے نکلنے کا خواب نہ دیکھے اور مزید عذاب کا انتظار کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں