صوبہ کا امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے بعد صوبے میں مثالی امن و امان قائم ہوا ہے،بابر یوسفزئی

بدھ 20 مارچ 2019 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبہ کا امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے بعد صوبے میں مثالی امن و امان قائم ہوا ہے جس کا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے بلوچستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے بلوچستان کی عوام اپنے ملک سے محبت کرتی ہے اور کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت صوبے کے لئیے بہترین منصوبوں کا آغاز کررہی ہے جس سے صوبے میں غربت اور بے روزگاری میں بڑی حد تک قابو پایا جائے گا ہماری حکومت کو شروع میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ملکی حالات بہتر اور اور درست سمت میں جارہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف صوبے کے تمام اضلاع میں 23 مارچ کی مناسبت سے ریلی و پروگرام کا انعقاد کریں گی زندہ قومیں اپنے قومی دن شان و شایان طریقے سے مناتے ہیں اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ضلعی صدور و قیادت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں