کوئٹہ ، بلوچستان میں کوئی بھی تبدیلی نہیںآرہی ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو

میرا بحیثیت اسپیکر فرض ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو ساتھ لیکر چلانا ہے میں نواب اسلم رئیسانی کی پاس سیکھنے آیا ہویہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہے میر ی نوکری خطرے میں نہ ڈالو،قائم مقام گورنر اسپیکر بلوچستان اسمبلی

جمعہ 22 مارچ 2019 19:28

کوئٹہ ، بلوچستان میں کوئی بھی تبدیلی نہیںآرہی ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) قائم مقام گورنر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی تبدیلی نہیںآرہی ہے میرا بحیثیت اسپیکر فرض ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو ساتھ لیکر چلانا ہے میں نواب اسلم رئیسانی کی پاس سیکھنے آیا ہویہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہے میر ی نوکری خطرے میں نہ ڈالو، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز ساراوان ہائوس میں رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلی ٰبلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر بی این پی مینگل کے ارکان اسمبلی اختر حسین لانگو اور میر حمل کلمتی بھی موجود تھے ساراوان ہائوس میں ہونے والے اہم سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ آج ساراوان ہائوس میں آنے کا مقصد نواب اسلم رئیسانی کی مزاج پرسی دریافت کرنی تھی کیونکہ وہ صوبے کے ایک اہم قبائلی اور بزرگ سیاسی رہنماء ہے ان سے سیاسی ،قبائلی صورتحال پر گفتگو کی اور رائے لی جس سے سیکھنے کا موقع ملا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے کیوں میرے نوکری کو خطرے میں ڈال رہے ہو انہوں نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر میرا فرض ہے کہ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو ایک نظر سے دیکھوں اور انہیں ساتھ لیکر چلو ایک سوال کے جواب میں نواب اسلم رئیسانی نے صرف اتنی سی بات پر اکتفاء کیا کہ ملاقات مثبت رہی باقی آنے والے 25مارچ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دیکھ لیں گے اس موقع پر بی این مینگل کے رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کا کہنا تھا کہ میر عبدالقدوس بزنجو ہمارے پرانے دوست اور رفیق ہے آج کا ملاقات ذاتی تھا کیونکہ بلوچستان ایک ثقافتی اور روایات کا صوبہ ہے نواب اسلم رئیسانی سے ہم اکثر اوقات ملاقات کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک قداور شخصیت ہے یہ بات ٹھیک ہے کہ جہاں بھی کہی قبائلی وسیاسی شخصیات مل بیٹھ کر بیٹھتے ہیں تو لازمی طور پر سیاسی امور پر بھی غور کیا جاتا ہے تاہم گزشتہ روز نواب اسلم رئیسانی سے جوملاقات ہوئی تھی وہ سیاسی ملاقات تھی انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ہوچکا ہے کہ 25تاریخ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے حوالے سے لائحہ عمل طے ہوچکا ہے کیونکہ بلوچستان میں ترقیاتی بجٹ فریز پڑا ہوا ہے اور پورا بجٹ لیپس ہونے لگا ہے تاہم آج کا ملاقات صرف اور صرف ذاتی طور پر تھا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں