احتساب عدالت کوئٹہ میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے خلاف کیس میں تین گواہان کے بیانات قلم بند

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے خلاف کیس میں تین گواہان کے بیانات قلم بند ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی،سماعت میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی ، سماعت کے دوران 3 گواہان کے بیانات قلمبند اور ان پر جرح مکمل کی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں