احتساب عدالت کوئٹہ میںاسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں دو گواہان کے بیانات قلم بند

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) احتساب عدالت کوئٹہ میںاسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس میں دو گواہان کے بیانات قلم بند ،جمعہ کو : احتساب عدالت میں نجی کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج میں کروڑوں کے فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، برادز انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر بابر تحسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت کے دوران 2 گواہان کے بیانات قلمبند اور ان پر جرح مکمل کی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں