کوئٹہ ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 4بچے زخمی

اتوار 24 مارچ 2019 14:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) کوئٹہ کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 4بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے کاسی روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،4 بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب لواحقین کاالزام ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس کیبرن وارڈ میں ڈاکٹر دستیاب نہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں