وفاقی وزراء عوام کی خدمت کی بجائے پیپلز پارٹی کے قائدین کیخلاف مہم جوئی میں مصروف ہیں،پیپلز پارٹی بلوچستان

احتساب برائے انتقام پیپلز پارٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیں،ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں،ترجمان

اتوار 24 مارچ 2019 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء عوام کی خدمت کی بجائے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف مہم جوئی میں مصروف ہیں ،وفاقی وزیراطلاعات اور وزیر ریلوے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید سے پہلے اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ لیں ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ احتساب برائے انتقام پیپلز پارٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیںماضی میں بھی پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں پیپلزپارٹی عدالتوں سے نہیں ڈرتی بلکہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ عدالتوں کے اندر اپنے مقدمات کو صبر اور استقامت سے سامنا کیا اور سرخرو ہوئے ہیںاورانشاء اللہ آب بھی جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں سرخرو ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزراء عوام کی خدمات اورانکے مسائل حل کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف مہم جولائی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اپنے محکموں میں کارکردگی نہیںدکھاسکے اب اپنی کرسیاں بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں وہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پرتنقید کرنے کی بجائے پہلے اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ لیں انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اورنہ ہی انکی کوئی حیثیت ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری اپنی زبان سنبھال کر پارٹی قیادت کے خلاف بات کریں بصورت دیگر پیپلزپارٹی کے جیالے انکو انکی زبان میں جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں