بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات اور ترقی وخوشحالی محروم کرنا بہت بڑی زیادتی ہوگی غربت ،بے روزگاری حکومت نااہلی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات اور ترقی وخوشحالی محروم کرنا بہت بڑی زیادتی ہوگی غربت ،بے روزگاری حکومت نااہلی ہے وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی محرومیوں کے ازالے ،مسائل کو حل کرنے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی میں غفلت وکوتاہی کا مظاہرہ کیابلاتفریق ومنصفانہ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر لوٹ مار کرنے والے مزید دلیر ہوگیے ہیں بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دلاکر رہے ہیں رابطہ عوام مہم صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ملک گیر منظم دین دار دیانت دار پارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرے بے نقاب ،چوری ،رشوت کرنے والوں کا راستہ روکھا جاسکیں وسائل سے مالا مال بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں وسائل کابے جا استعمال ،امانتوں میں خیانت ، اقرباء پروری ،رشوت اور ملازمتوں کی فروخت کی وجہ سے یہاں کے عوام حکومت واعلیٰ حکام سے مایوس ہوگیے ہیں ہرطرف رشوت وپیسہ چلتا ہے جس کی وجہ اہل مگر غریب لوگوں کا کوئی سننے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی منصفانہ اسلامی نظام نافذ کرکے سب کو متحد ویکجا کرکے انصاف فراہم کریگی نوجوانوں کو روزگار اور عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کریں گے ۔ رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کی حقیقت دعوت دستور اور تاریخ عوام کو پہنچارہے ہیں ہم چاہتے ہیں ملک میں اسلامی نظام قائم ہو عوام کو جمہوری آئینی انسانی حقوق میسر ہو کوئی کسی پر ظلم نہ کریں امیر غریب سب کو جائز حقوق ملیں یہی اسلامی پاکستان ہوگا اسلامی تبدیلی سے ہی قوم کو مسائل سے نجات مل سکتے ہیں۔

سیاسی پارٹیاں الیکشن کے دنوں میں عوام سے مسائل حل کرنے کے وعدے کرتے ہیں مگر کامیابی وزارت وحکومت ملنے کے بعد وعدوں وعوام کو بھلادیتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے جس کی وجہ سے عوام کاسیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے جماعت اسلامی صاف ستھری اسلامی سیاست وعوام کی خدمت او رتربیت کرتی ہے تاکہ ملک میں اسلامی نظام نافذ اور عوام کے مسائل حل ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں