ضمانت پر رہائی مسلم لیگ( ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی بے گناہی کی زندہ مثال ہے ،،نواب ثناء اللہ خان زہری

جھوٹے پراپیگنڈے کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ، مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

منگل 26 مارچ 2019 19:01

ضمانت پر رہائی مسلم لیگ( ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی بے گناہی کی زندہ مثال ہے ،،نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جنرل (ر) عبدالقادربلوچ ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیر خان اچکزئی،وہاب اٹل اور دیگر نے مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت پر رہائی مسلم لیگ( ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی بے گناہی کی زندہ مثال ہے مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک ترقی و خوشحالی کو ترجیحات میں رکھاہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں مسلم لیگ( ن) اپنے بے داغ ماضی کو ثابت کرنے کیلئے تمام کیسز کا سامنا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ،معزز عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اور میاںنواز شریف کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت کی درخواست منظور کی گئی جنہوں نے ہمیشہ حق اورسچ کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک سے بھاگنے والی نہیں ہے پارٹی قائدین نے ہمیشح عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے ہر قسم کے مقدمات کا سامنا کیا ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء پارٹی قائدین کے خلاف جو جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کر رہے ہیں انہیں ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے اورانشاء اللہ مسلم لیگ کی قیادت عدالتوں سے سرخرو ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں