بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کرقتل کر دیا گیا

مسلح ملزمان نے پہلے مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے اور پھر ہاتھ باندھ کر ایک لائن میں کھڑا کر کے قتل کیا گیا، 2 افراد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 10:29

بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کرقتل کر دیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب مسلح افراد نے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے اوماڑہ میں پیش آیا۔جہاں مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ دہشت گردوں نے کراچی تا گوادر اور گوادر تا کراچی جانے والی بسوں کو روکا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے 5 بسوں سے مسافروں کو اتار کر قتل کیا، بزی ٹاپ کے علاقے میں رات ساڑھے بارہ سے ایک بجے کے درمیان تقریباََ 15 سے 20 مسلح ملزمان کے شناختی کارڈ دیکھے اور انہیں گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کل 16 مسافروں میں سے 14 کو قتل کیا گیا جب کہ دو بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافروں کا ہاتھ باندھ کر ایک لائن میں کھڑا کر کے قتل کیا گیا۔

بعد ازاں قتل کیے گئے افراد کی لاشیں نور بخش ہوٹل سے ملیں۔جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مسلح افراد کی جانب سے ان افراد کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔جب کہ مقتولین کی شناخت کے بارے میں بھی ابھی واضح نہیں کیا گیا۔واقعے کے بعد جائے وقوع پر لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،ل کوئٹہکے علاقے ہزارہ گنجی فروٹ اینڈ سبزی منڈی میں خود کش حملے میں سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار اور ایک بچے سمیت 20افراد شہید اور چار ایف سی اہلکاروں سمیت 50افراد زخمیہو گئے تھے۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے ۔

جاں بحق افراد میں سے 8کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے جبکہ ایک کا تعلق ایف سی سے ہے ، دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی جبکہ دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں