وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوسٹل ہائی وے پر بس مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی مذمت

امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، جام کمال بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈہ پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں،بیان

جمعرات 18 اپریل 2019 13:00

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوسٹل ہائی وے پر بس مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی مذمت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے کوسٹل ہائی وے پر بس مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے ظلم کی انتہا کی، امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈہ پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کا واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائیگا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں