گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی ایک روزہ دورے پر خضدار پہنچ گئے

جمعرات 18 اپریل 2019 14:41

گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی ایک روزہ دورے پر خضدار پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ یاسین زئی ایک روزہ دورے پر خضدار پہنچ گئے، جمعرات کے روز گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی ایک روزہ دورے پر خضدار پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر،ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری،ڈی آئی جی قلات رینج آغا یوسف،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی،وائس چانسلر بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار،ڈی پی او خضدار سید جاوید اقبال غرشین،اے ڈی سی عبدالقدوس اچکزئی و دیگر آفیسران نے خضدار ائر پورٹ پر گورنر بلوچستان کا استقبال کیا ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے انجینئر نگ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر بلوچستان انجنیرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ کاکٹر نے گورنر کو یورنیورسٹی سے متعلق بریفنگ دی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں