امن کیلئے سکیورٹی فورسز اور شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہے، اوماڑہ میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیںہے، ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل

جمعرات 18 اپریل 2019 15:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے اوماڑہ میں 14افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،حکومت دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر بحالی امن کے یے تمام اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا کہ امن کے لیے سکیورٹی فورسز اور شہریوں نے لازوال قربانیاں دی ہے جن کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے اوماڑہ کے بزدلانہ حملے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ سردار بابر خان موسیٰ خیل نے شہداء کی درجات کی بلندی کے اور ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث عناصر کو عوام کے تعاون سے کیفرکردر تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں