عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کا جمہوری انداز میں صوبائی الیکشن کا انعقاد اور اصغر خان اچکزئی کے وطن پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پارٹی کے کارکنوں کی ان کے صلاحیتوں پراعتماد کا مظہرہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی کی ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 15:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے انتخابات میں رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی کودوبارہ صدر اور مابت کاکا کوبھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے اور دیگر نومنتخب کابینہ کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری وآئینی انداز میں عوامی نیشنل پارٹی کا آئندہ چار سال کے لیے اپنی قیادت کا انتخابات حوصلہ افزاء امر اور جمہوری روایات کا تسلسل ہے ۔

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں پہلے سے زیادہ فعال اور متحرک کردار ادا کرتے ہوئے صوبائی کونسل کے ممبران اور اے این پی کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اتریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں صوبائی الیکشن کا انعقاد اور اصغر خان اچکزئی کے وطن پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی پارٹی کے کارکنوں کی ان کے صلاحیتوں پراعتماد کا مظہرہے ہمیں امید ہے کہ نومنتخب صوبائی صدر رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی پارٹی کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کو بلوچستان بھر میں زیادہ فعال اور متحرک جماعت بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں