کوہ سلیمان کا سیلابی ریلہ نصیرآباد کے مختلف دیہات میں داخل ہوگیا، نوتال لانڈھی جھل مگسی بھاگ شاہراہ زیر آنے سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ شہری علاقوں سے اور قومی شاہراہ سے منقطع

جمعرات 18 اپریل 2019 15:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) کوہ سلیمان کا سیلابی ریلہ نصیرآباد کے مختلف دیہات میں داخل ہوگیا، نوتال لانڈھی جھل مگسی بھاگ شاہراہ زیر آنے سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ شہری علاقوں سے اور قومی شاہراہ سے منقطع ہوگیا، انتم ڈیم پر کام کرنے ولاے پندرہ مزدور سیلابی پانی میں پھنس گئے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی بلوچ نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ گزشتہ روز کوہ سلیمان سے آنے والا سیلابی پانی سبی ،کچھی ،لہڑی اور بختیار آباد کو متاثرکرتے ہوئے ضلع نصیرآباد میں داخل ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریسیکو کرتے ہوئے درجنوں افراد کو سیلابی پانی سے نکال کرک محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث انتم ڈیم پر کام کرنے والے پندرہ سے زائد مزدور سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیںجن کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر ریسکیو کا کام جاری ہے دوسرے مرحلے میں نقصانات کا تخمینہ لگا یا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے باعث ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے اور انتظامیہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں