وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے گوادر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

جمعرات 18 اپریل 2019 17:00

وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے گوادر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بے گناہ افراد کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ، یہا ں جاری ایک بیان میں وزیرداخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر وں کو بس سے اتار کرقتل کرنا بربریت اور انسانیت سوز واقع ہے ، سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ عوام کی جان وہ مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی نہیں برتیں گے ، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں