ڈپٹی کمشنر چاغی اسپورٹس فیسٹیول 2019ء ٹیکوانڈو چیمپئن میں شہید عطاء اللہ نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب دالبندین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 18 اپریل 2019 22:35

کوئٹہ . (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک اسپورٹس فیسٹیول 2019ء ٹیکوانڈو چیمپئن میں شہید عطاء اللہ نوتیزہی ٹیکوانڈو کلب دالبندین نے پہلی پوزیشن اور دوسری پوزیشن الحاج خان محمد عمر خان سنجرانی ٹیکوانڈو کلب نوکنڈی اور تیسری پوزیشن سردار آسا خان قمرزئی ٹیکوانڈو کلب دالبندین نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین اور دیگر کلبز کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ۔

شرکت کرنے تمام ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں سول کلب ٹیکوانڈو چیمپئن شپ آرگنائزر نے ڈی سی چاغی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اسپورٹس کو چاغی میں فروغ دینے کے لئے چاغی کے صدر حاجی عبدالستار کشانی اور فیروزشاہ نوتیزئی کی درخواست پر اسپورٹس فیسٹیول 2019ء ٹیکوانڈو چیمپئن شپ کو سول کلب دالبندین ٹیکوانڈو ہال میں منعقد کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں