سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ شراب برآمد‘ ملزم گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) بلو چستان کے علاقے لو را لا ئی میں سی آئی اے پولیس کی کامیاب کا رروائی کے نتیجے میں 12بو تلیں شراب بر آ مد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس لورالائی کے انچارج عبدالرحمن لونی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خان کی سربراہی میں سرکاری باغ کے قریب چھاپہ مارکر عبدالمالک کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے بارہ عدد بوتل شراب برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں