پہلا آل قلات سپر لیگ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ،شہید اسد کلب نے چھ وکٹوں سے جیت لیا

ڈسٹرکٹ لیگ چیمپئن شپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شاہین کلب نے ایک گول سے برتری حاصل کر لی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) پہلا آل قلات سپر لیگ لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار میچ کلاسک کرکٹ کلب بمقابلہ شہید اسد جان کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔جس میں شہید اسد جان کلب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کلاسک کلب مقررہ اوورز میں 130رنز پر آل آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

شہید اسد کلب نی 13.3اوورز میںچاروکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ مکمل کر لیا اورچھ وکٹوں سے میچ کو اپنے نام کر لیا۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ لیگ چیمپئن شپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار میچ کھیلا گیا شاہین فٹبال کلب قلات بامقابلہ سپر لانگو فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھی موومنٹ بنائی مگر گول کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرے ہاف میں شاہین کلب کے کھلاڑیوں نے محنت جاری رکھتے ہوئے آخر کار ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے جو آخر تک برقرار رہا۔ اس طرح میچ شاہین کلب نی0-1 سے جیت لیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں