حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے موجودہ حکومت عوام کو روزگار کے مواقع میسر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

ذ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحیح ٹریک پر چل رہی ہے موجودہ حکومت عوام کو روزگار کے مواقع میسر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے بے روزگاری پر جلد قابو پا لیا جائے گا عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے اپوزیشن تنقید کے بجائے حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ہمارے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے مخالفین پانچ سال تک انتظارکریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں جمہوری انداز سے حالات کا مقابلہ کیا اور عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کر کے ایوان تک پہنچایا ہم بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور لورالائی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اقتدار آنی جانی چیز ہے اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی عوام کی خدمت پر یقین کروں گا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا میرے متعلق فیصلہ آنا خوش آئند اقدام ہے جس کو ہم سراتے ہیں جمہوریت میں ایسا ہوتا رہتا ہے مجھے اللہ پر مکمل یقین تھا کہ ہمیں سرخرو کرے گا کیونکہ مخالفین کی جو سوچ و فکر تھی و سب ناکامی کا شکار ہوگئی کیونکہ ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں