ٰ نصیر آباد میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبے کے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں ،میر سلیم کھوسہ

qسیلاب سے جہاں بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کریں گے کیونکہ لوگوں کا روزگار زراعت اور فصل سے وابستہ ہے اور صوبائی حکومت متاثرین کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،صوبائی وزیر ریونیو

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

×کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ نصیر آباد میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبے کے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں اور سیلاب سے جہاں بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کریں گے کیونکہ لوگوں کا روزگار زراعت اور فصل سے وابستہ ہے اور صوبائی حکومت متاثرین کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں موجودہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے بارشوں کے بعد جو صورت حال ہے صوبائی حکومت اس نمٹنے کے لئے تیا رہے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو میں اصلاحات لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور مذید اچھے اقدامات کیلئے محکمہ ریونیو میں بہتری لانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کوشش کریں گے کہ ایسی اصلاحات لائی جائیں جس سے عوام کو فائدہ مل سکے موجودہ حکومت بے روزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ بے روزگاری کی وجہ سے یہاں بہت سے نوجوان غلط راستے پر چل پڑے ہیں اور ان نوجوانوں کو واپس صحیح ٹریک پر لانے کیلئے روزگار کے مواقع دیں گے تاکہ وہ صحیح معنوں میں اپنے گھر والوں کے لئے صحیح معنوںمیں خود کفیل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ نصیر آباد میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبے کے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں اور سیلاب سے جہاں بھی نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کریں گے کیونکہ لوگوں کا روزگار زراعت اور فصل سے وابستہ ہے اور صوبائی حکومت متاثرین کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں نصیرا ٓباد میں سیلابی صورت حال کے باعث عوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں