آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ صرف او صرف تعلیم کے حصول سے ہی کیا جاسکتا ہے،کمشنر سبی ڈویژ ن سید فیصل احمد

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کمشنر سبی ڈویژ ن سید فیصل احمد نے ڈویژ نل پبلک سکول سبی میں منعقدہ ایک پروقار تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ترقیات وقار الزماں کیانی و دیگر ضلعی انتظامی افسران موجود تھے۔ تقریب میں طلباء و طالبات کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دئیے گئے۔

اسکول کے پرنسپل پروفیسر اقبال قریشی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور سکول کی کارکردگی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سکول کو درپیش مسائل اور مشکلات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے کہا کہ طلباء و طالبات کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے نجی اسکولوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے اس درس گاہ سے علم حاصل کرکے آج کئی اہم اشخاص مختلف سرکاری کلیدی عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ صرف اور صرف تعلیم کے حصول سے ہی کیا جاسکتا ہے اچھا طالب علم عملی زندگی میں بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کر سکتا ہے جبکہ اس کے برعکس نقل سے حاصل کی گئی ڈگری والا طالبعلم عملی زندگی میں ہر قدم پر ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کرتا ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول مستقبل میں بھی اپنی بھرپور کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کرے گا انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری نوعیت کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں