کسٹمز کوئٹہ کی کاروائیاں، یارو اور خضدار کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام، ایک کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کسٹمز کوئٹہ کی کاروائیاں یارو اور خضدار کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ناکام ایک کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ کلیکٹر کسٹمز پریوینٹو افتخار احمد کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو کر مختلف راستو ںاور طریقو ںسے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل کلیکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ اور ڈپٹی کلیکٹر پریوینٹو عاصم الرحمان کو یداہات جاری کی کہ یارو چیک پوسٹ پر سپرنٹنڈنٹ خورشید حسنی انسپکٹر جمیل کاکڑ اوردیگر ٹیم نے ایک وین کو جو کہ بارڈر سے کوئٹہ آرہی تھی روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے گاڑی بھگا نے کی ناکام کوشش کی اور خود فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

گاڑی کی تلاشی پر اس میں تقریباً 6000000 ساٹھ لاکھ روپے کی غیر ملکی سامان جن میں لیڈیز اور مردانہ کپڑوں سمیت کار سے وابستہ سامان اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیاگیا۔ اسی طرح خضدار سوراب چیک پوسٹ کے عملے نے شہید سکندر آباد کے مقام پر ایرانی بارڈر سے آنے والے دو ٹرک جن میں ایک دس ویلرز اور چھہ ویلرز کو روکنے کی کوشش کی جس پر گاڑیوں کے ڈرائیورز اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی سی پریوینٹو عاصم الرحمان سپرنٹنڈنٹ سلیم مندوخیل اور انسپکٹرز رحمت اللہ اسلم سولنگی اور احمد نواز زہری نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دونو ں ٹرکوں کو قبضے میں لے کر چیک کیا تو اس میں تقریباً 35 لاکھ روپے کے ایرانی ٹا ئلز برآمد کرلئے اورگاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں