وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

گورنر اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کا استقبال کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 13:04

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2019ء) وزیراعظم عمرا ن خان ۱یک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کوئٹہ ائیرپورٹ پر پہنچے تو گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زائی اور وزیراعلٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کوئٹہ خودکش بم حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے اور کوئٹہ میں احساس ہاؤسنگ منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کوئٹہ مین آج دورہ مکمل کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے ایران کے شہر مشہد پہنچیں گے۔ وزیراعظم دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، عمران کان مشہد سے تہران روانہ ہوں گے جہاں انہیں 22اپریل کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ عمران کان ابھی کوئٹہ پہنچے ہیں اور اب وہ ہزارہ برادری سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سبزی منڈی میں ایک خودکش دھماکے میں ہزارہ برادری کے کئی افراد جاں بحق کو گئے تھے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نے اس واقعے پر متاثرین سے تعذیت کی تھی اور اب وہ خود انہیں ملنے کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں۔ 

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں