ماضی کے حکمرانوں نے مسائل کے حل کے حوالے سے عوام کوخوش کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر اقدامات کئے،جام کمال خان
اصل حکمران وہ ہوتے ہیں جو نظام کی بہتری کے لئے کام کرتے ہوئے آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
اتوار 21 اپریل 2019 21:00
(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔
گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی، وفاقی وصوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، قومی وصوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرز، چیف سیکریٹری بلوچستان، وفاقی وصوبائی محکموں کے سیکریٹری، سیاسی وقبائلی عمائدین اور طلباء کی بہت بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی، وزیراعلیٰ کی درخواست پر دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے شہداء کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ماضی میں جوبھی خامیاں رہیں ہم بھی اس کا حصہ رہے ہیں تاہم اب نظام کی بہتری کے لئے ہماری کوششیں اور اقدامات سب کے سامنے ہیں، ہم نے مالی وانتظامی معاملات اور ملکی وقار کو بہتر بنانا اور تعلیم کو مضبوط کرنا ہے جس کے لئے نئی نسل کو ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں خدا پر مکمل بھروسہ ہے، بے شک ہمیں بہت سی مشکلات کے سامنا ہے جو اس وجہ سے ہیں کہ گذشتہ چالیس سال میں نظام کی بہتری کی جانب توجہ نہیں دی گئی، نظام کی بہتری کے لئے ہماری محنت ضرور کامیاب ہوگی، ہم کمزور نہیں او ر ہماری نیت صاف ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت کے پاس روزگارنہیں اور نہ ہی وہ اس قابل ہیں کہ اپنی چھت بناسکیں، سرکاری ملازمین بھی اپنا گھر بنانے کی سکت نہیںرکھتے، ایسے تمام لوگوں کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ایک انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا جس سے نہ صرف لوگوں کو اپنی ذاتی رہائش ملے گی بلکہ ہاؤسنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی صنعتوں کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے میگا پروجیکٹ کا آغاز بلوچستان سے کیا جس کے تحت بلوچستان میں ایک لاکھ سے زائد کم لاگت کے مکانات تعمیر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مغربی روٹ، کینسر ہسپتال، کارڈک سینٹر، بلوچستان کی ترقی کی جانب وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کا بہت واضح پیغام ہے، کارڈک سینٹر اور کینسر ہسپتال میں پاک فوج بھی ہمارے ساتھ شریک ہے، انہوں نے کہا کہ بیوٹمز میں زیر تعلیم طلباء ہمارا مستقبل ہیں، جنہیں صرف بیانات کے ذریعہ الجھایا نہیں جاسکتا، ہماری نوجوان نسل معلومات رکھتی ہے اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور وہ نظام کی بہتری کے لئے ہمارے اقدامات کو دیکھ رہی ہے، ملک اور صوبے کے مفاد میں اقدامات کا طلباء خیرمقدم کریںگے، انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس جانب قدم بڑھائیں جو ملک، صوبے اور ان کے اپنے مستقبل کے لئے بہتر ہو، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب کے بیوٹمز میں انعقاد کی ہماری تجویز قبول کی، کیونکہ اگر یہ تقریب گورنر ہاؤس یا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوتی تو عام لوگوں اور طلباء کا وہاں داخلہ مشکل ہوتا، تقریب کے یہاں انعقاد سے وزیراعظم اور ہمیں اپنے مستقبل کے معماروںسے براہ راست مخاطب ہونے کا موقع ملا ہے، اس موقع پر تقریب میں موجود طلباء اور طالبات کی جانب سے وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ کے خطاب کو بھرپور پذیرائی ملی۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی چمن محمد حنیفیا نے لیویزکے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ،روٹی کی وزن ..
دھاندلی کے زریعے پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے جو پلائننگ کی گئی تھی، جمعیت عوامی قوت کے زریعے اس ناکام ..
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان و عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو جیتنے پر مبارکباد ..
صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے گی، وز یر اعلیٰ بلو چستان
صوبائی بیور و کریسی میں تقرریاں و تبادلے
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر کو ٹرانسفر گرانٹ کی ادائیگی
خواتین کی ہراسمنٹ سنگین اور قابل گرفت جرم ہے،صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ،عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 2024 کے حوالے سے واک کا اہتمام
عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
داخلہ مہم کا ہدف مکمل کرچکے ہیں ،مزید داخلے جاری ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سےبی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کی پولیو مہم کے انتظامات و حفاظتی ٹیکہ ..
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم