نیشنل بینک کے سبی ریجن کے قیام کے بعد سے اعلیٰ احکام سبی ریجن کے اہم عہدوں پر مقامی لوگوں کی حق تلفی کررہے ہیں،نیشنل پارٹی صوبائی ترجمان

اتوار 21 اپریل 2019 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے سبی ریجن کے قیام کے بعد سے اعلیٰ احکام سبی ریجن کے اہم عہدوں پر مقامی لوگوں کی حق تلفی کررہے ہیں اور ملک کے دیگر صوبوں سے تعیناتی عمل میں لائے جارہی ہے جو کہ مقامی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسکی نیشنل پارٹی مکمل مذمت کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی بلوچستان کے ساتھ ناانصافیوں زیادتیوں کی پالیسیوں کو ہمیشہ عوام روا رکھا ہے جس بلوچستان کے عوام مایوسی اور محرومیوں کا شکار ہے لیکن حکمران اپنی منفی رویوں اور پالیسیوں سے باز نہیں آتی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل سبی ریجن کا قیام عمل میں لایا گیا تو عوام خوش ہوگئے کہ سہولیات کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔لیکن بنک کے اعلء احکام اقربا پروری کرتے ہوئے اپنوں کو نواز رہے ہیں جو دوسرے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اور مقامی عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مقامی عوام کی تعنیاتی فوری عمل میں لائے جائے تاکہ وہ اپنے لوگوں کی خدمت کرسکیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں