وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی کیلئے 15لاکھ روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی

پیر 22 اپریل 2019 23:08

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی کیلئے 15لاکھ روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم کتب کے موقع پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو15لاکھ روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دی ہے، یہ گرانٹ (پان ہیومینیٹی) ادارے کی جانب سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے تحفتہً فراہم کی جانے والی 30ہزار کتابوں کے کراچی پورٹ سے یونیورسٹی تک لانے کے اخراجات اور عالمی یوم کتب کے موقع پر تقریب کے انعقاد کی مد میں خرچ کی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں