تحصیل چھترکی پسماندگی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو صحت ،تعلیم، بجلی، اورانفراسٹرکچر کی مکمل بحالی کے لئے بلوچستان حکومت اہم اقدامات کررہی ہے ؛کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود

جمعہ اپریل 00:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ تحصیل چھترکی پسماندگی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو صحت ،تعلیم، بجلی، اورانفراسٹرکچر کی مکمل بحالی کے لئے بلوچستان حکومت اہم اقدامات کررہی ہے تحصیل چھترکی پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کے تمام بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے قیام امن کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیںعوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اس پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ اورایف سی بلوچستان کے زیراہتمام تحصیل چھتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ کرنل چوہدری وقار احمد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی ،ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر سمیت علاقے کے سیاسی سماجی قبائلی عمائدین معتبرین کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر عوام نے تحصیل چھتر کے مسائل کے متعلق کمشنر کو آگاہی فراہم کی پینے کے صاف پانی کی مکمل فراہمی تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کے اقدامات اور ڈیرہ مرادجمالی تا تحصیل چھتر کی مکمل بحالی اورصحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر علاقائی مسائل سے انہیں آگاہی فراہم کی جس پرکمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد صوبائی حکومت سے تحصیل چھتر کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے بات کی جائے گی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چھتر کو علاقے میں دفتری امور نمٹانے کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ قانون سے کھیلنے والو کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ملک دشمن عناصر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کو تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ہم قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کو اپنے گلے لگائیں گے اور انہیں وہی عزت میں دی جائے گی جو ایک عام شہری کو دی جاتی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مددسے آج تحصیل چھتر کے حالات پہلے سے کہیں بہترہیں تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لائے جارہی ہے تاکہ ایک لکھی پڑھی قوم بن کر آگے آئے کیونکہ تعلیم یافتہ اقوام ہی آج دنیا میں ترقی کے منازل طے کررہی ہے تحصیل چھتر کی عوام اپنے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کریں اس موقع پر برگیڈئیر ذوالفقارباجوا ہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل چھتر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ایف سی کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں انشاء اللہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور بلوچستان امن کا گہوارہ بن جائے گا امن امان کی صورتحال پہلے سے مزید بہتر ہے جس میں بتدریج بہتری لانے کے لئے ہم ہر وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں بھٹکے ہوئے بھائیوں سے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ امن پسندی کا ساتھ دیتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو کر علاقے اور عوام کی خدمت کریں اغیار کے کہنے پر اپنے بھائیوں کا خون بہانے والوں کو ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے چند شر پسند عناصر صوبہ کا امن خراب نہیں کر سکتے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہم عوام کو پرامن ماحول فراہم کریں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments